30 جولائی 2014 - 14:27
غزہ میں مارے جانے والے بیاسی فیصد عام شہری

یورپ میدیٹیرین انسانی حقوق تنظیم نے غزہ کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی تازہ جارحیت میں جاں بحق ہونے والوں میں بیاسی فیصد لوگ عام شہری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  آناتولی نیوز کے مطابق اس انسانی حقوق تنظیم نے آج ایک بیان میں کہا ہےکہ صیہونی حکومت نے آٹھ جولائي سے شروع ہونے والی جارحیت میں اندھا دھند عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے  ان حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بیاسی فیصد افراد عام شہری ہیں۔ اس بیان میں آیا ہےکہ صیہونی حکومت نے عام شہریوں کی حفاظت کے لئے کوئي اقدام نہیں کیا بلکہ اس کے حملوں میں دسیوں خاندانوں کے تمام افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ صیہونی حکومت نے براہ راست رہائيشی علاقون کو نشانہ بنایا ہے جو ایک جنگي جرم شمار ہوتا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ایسے عالم میں جبکہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کا شدید محاصرہ ہے اس علاقے پر صیہونی حملوں میں آٹھ سو اسی ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲